14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:54
سازشوں کو ناکام بناکر سقوط کراچی و بلوچستان سے بچا جاسکتا ہے، منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کے یوم آزادی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،سید منور حسن کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکہ کی ذمہ دار دو بڑی جماعتیں تھیں،اگر ایسا پھر ہوا تو ملک متحد نہیں رہ سکے گا،اگر سقوط بلوچستان یا سقوط کراچی ہوا تو اس کی ذمہ دار بھی موجودہ دونوں اکثریتی جماعتیں اور فوج ہو گی، سید منور حسن نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ اپنوں کی بے حسی اور خود غرضی کی وجہ سے پیش آیا،بلوچستان اور کراچی کے حالات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں ،مزید نقصان سے بچنے کے لیے ملکی سلامتی اور یکجہتی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔