تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:54

بینظیر بھٹو کی گاڑی کا سن روف کھولا نہ ہی کھولنے کیلئے کہا، صفدر عباسی

جنگ نیوز -


لاہور…سینیٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ نہ ہی محترمہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی کا سن روف کھولا اور نہ ہی سن روف کھولنے کیلئے کہا، لاہور میں ان کے اعزاز میں دی گئی ایک افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئیسینیٹر صفدر عباسی نے کہا کہ پارٹی کی بنیادی اساس کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پیپلز پارٹی کا ووٹر عدم تحفظ کا شکار ہے ،رات کے اندھیرے میں فیصلے کئے جاتے ہیں۔سندھ میں سیاسی قلا بازیاں لگائی جا رہی ہیں۔اس موقع پرناہید خان بھی موجود تھیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو محض کٹھ پتلی بنا دیا گیا ہے،پارٹی کے اندر کسی کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا،جو بھی بات کرنا چاہے،اسے سرزنش کرکے خاموش کر دیا جا تا ہے۔صدر زرداری بہت اچھے پلیئر ہیں،مگر اچھے سیاستدان نہیں،پارٹی کی قیادت اور کارکنون کے درمیان بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے،پارٹی جب اپنے لوگوں کی پہچان چھوڑ دے تو اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.