تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:5

بلوچستان میں موسم ابر آلود،چند مقام پر بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…بلوچستان کے بعض مقامات پرآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم آبر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر گرمی برقرارہے کمیٹی کا طویل اجلاس جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلات ، نصیرآباد ،ڑوب ،مکران اور سبی ڈویڑن میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے،آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں32.5، دالبندین 43، نوکنڈی 43.3 ، ژوب32 ،بارکھان 29 ،سبی 39 ،قلات 32 ،خضدار 32.5 لسبیلہ 37.5 ،پنجگور 41.5، پسنی 33 ، جیوانی 32.5 اور گوادر میں 33.5درجہ حرارت رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.