تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:5

جھنگ:مختلف واقعات میں تین خواتین قتل

جنگ نیوز -
جھنگ …جھنگ میں جشن آزادی کے روز مختلف واقعات میں تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے علاقے جبوآنہ میں نا معلوم افراد نے بائیس سالہ ایک خاتون مصباح کو گلہ دبا کر قتل کر دیادوسرے واقع میں موچیوالہ کے گاؤں449میں بیٹے نے رشتہ کے تنازع پر ڈنڈوں کے وار کر کے ماں کو قتل کر دیا جبکہ تیسرے واقعہ میں موچیوالہ ہی کے گاؤں ماہنی بھوجہ 167۔میں لڑائی جھگڑے پر چچا ذاد فاروق نے نورین بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ میں پہنچا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.