تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51

محکمہ ریلوے مایوسی کا عالم،مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا

جنگ نیوز -


لاہور…یوم آزادی کے موقع پر بھی محکمہ ریلوے کے معمولات میں کوئی فرق نہ آیا ،ٹرینوں کی آمد و رفت میں کئی گھنٹوں کی تاخیررہی،مسافروں کیلیے اذیت ناک انتظار اور دیگر مشکلات کا وہی عالم تھا جو کہ گزشتہ دو تین برسوں سے جاری ہے،ملک کے دیگر علاقوں اور شہروں کی طرح لاہور میں بھی پچھلے کئی ماہ سے مسافر ٹرینیں مقررہ وقت کے بجائے گھنٹوں تاخیرسے پہنچ رہی ہیں،جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،یوم آزادی اور اتوار کی چھٹی کے باوجود لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر معمول سے زیادہ رش رہا،کئی مسافر صبح سے گاڑیوں کے انتظار میں بیٹھے نظر آئے جبکہ کچھ انتظار کرتے کرتے وہیں سو گئے،مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا مقررہ وقت نہیں بتاتی جبکہ ٹکٹ واپس کرنے پر معمولی رقم تھما دیتی ہے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.