14 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51
کراچی میں بدامنی : دعا اور دوا دونوں کررہے ہیں ،واجد درانی
جنگ نیوز -
کراچی…انسپکٹر جنرل پولیس سندھ واجد درانی نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی پر قابو پانے کے لئے دعا بھی کررہے ہیں اور دوا بھی ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل میوزیم کراچی میں صحافی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تحت تقریب سے خطاب اورجیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی سندھ واجد درانی نے کہا کہ 1982 سے لے کر اب تک سندھ پولیس میں سب سے زیادہ 1905 اہلکار شہید ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ جرائم ختم کرنے کے لئے کراچی میں 275 کمیونٹی سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں، اور اسلام آباد میں بھی یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ قوم مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ہم نے پہلے بھی چیلنجز کا سامانہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا اب بھی سر خرو ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نہیں صحافی بھی فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔