تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51

بجلی کی دو دن سے معطلی کیخلاف مظاہرہ،سنگر چورنگی ٹریفک کیلئے بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سنگر چورنگی اور عوامی کالونی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے پانی اور دو دن سے بجلی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں نے سنگر چورنگی پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دی۔کورنگی کے علاقے عوامی کالونی اور اس سے ملحقہ علاقے میں ایک ہفتہ سے زائد پانی کہ فراہمی معطل اور دو دن سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے دو گھنٹے تک سنگر چورنگی کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراوٴ بھی کیا۔ اس موقع پر پولیس نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی ایکشن نہیں لیا اور روڈ بلاک ہونے کے باعث مسافر دو گھنٹے تک سڑک پر پھنسے رہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ ان کے علاقے میں کافی عرصہ سے جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اب پانی بھی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث انھیں نماز، روزہ سمیت دیگر حاجات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.