14 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51
بغداد: سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے ، 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
بغداد… عراق میں سڑک کے کنارے نصب دو بم دھماکوں میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق پہلا دھماکہ دارالحکومت بغداد میں واقع پبلک اسکوائر پر پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ بغداد کے شمالی علاقے Adhamiya میں گشت پر معمور عراقی سکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم کے پہنچنے پر پیش آیا۔ ترجمان بغداد سکیورٹی آپریشن میجرجنرل قاسم الموسوی کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے دو آرمی آفیسروں سمیت 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے اور تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔