تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:2

شام کے شہر لٹاکیہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،21 افراد ہلاک

جنگ نیوز -


دمشق…شام کے شہر لٹاکیہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لئے سکیورٹی فورسز نے نکوسیا کے ساحلی شہر لٹاکیہ پر جنگی بحری جہازوں اور ٹینکوں کے ساتھ حملہ کیا اس دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جس میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحری جنگی جہاز لٹاکیہ شہر پر حملے کر رہیں ہیں اس دوان مختلف ڈسٹرکٹ میں دھماکے سنائی دیئے جارہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.