تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:2

بھارت:ہماچل پردیش میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

جنگ نیوز -
ہماچل پردیش … بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسلسل شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل ہوکررہ گئی ہے۔ ہمالیہ کے علاقوں میں نیشنل ہائی وے کے مختلف حصے بلاک ہوگئے، جبکہ کئی دوسری سڑکیں بند ہونے سے بھی مقامی افراد اور سیاحوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔دریائے بیاس کے بپھرنے کی وجہ سے حکام نے وادی کے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا۔سیلابی ریلوں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کئی افراد مختلف علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے ،اس سال مون سون نے بھارت کی کئی ریاستوں میں خوب تباہی مچائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.