14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38
چیک موٹو جی پی آسٹریلوی رائیڈر کیسی اسٹونر نے جیت لی
جنگ نیوز -
برنو… چیک موٹو جی پی آسٹریلوی رائیڈر کیسی اسٹونر نے جیت لی،ریس میں عالمی چمپئن جارج لورنزو چوتھی پوزیشن پر رہے Brno میں ہونے والی چیک موٹر سائیکل گراں پری ریس پول پوزیشن سے شروع کرنے والے اسپین کے ڈینی پیڈروسا حادثے کا شکار ہوگئے اورریس جاری نہ رکھ سکے،اس کا فائدہ آسٹریلیا کے کیسی اسٹونرکو ہوا،جنہوں نے ریس جیت کر موٹو جی پی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن میں مزید 32 پوائنٹس کا اضافہ کرلیا،دوسری پوزیشن اٹلی کے Andrea Doviziosoنے حاصل کی، Marco Simoncelli تیسرے نمبر پررہے،دفاعی چمپئن جارج لورینزو کا نمبر چوتھا رہا۔