تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38

قائد اعظم نے تحریک پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا،پیرزادہ قاسم

جنگ نیوز -
کراچی …وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ایک معجزے کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور غیبی امداد شامل ہے ۔جن لوگوں نے اس کے قیام کی جدوجہد کی انھیں اللہ تعالیٰ نے انعام دیا بلاشبہ یہ قوم اس انعام کی مستحق تھی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد کرنے والے بے غرض لوگ تھے قائد اعظم اپنے پیشے کے لئے مہنگی ترین فیس لیتے تھے مگر پاکستان کے قیام کی جدوجہد سے منسلک ہونے کے بعد انہوں نے اپنی جائیدادیں بھی تعلیمی اداروں کے لئے مختص کردیں۔ہم ایسے ہی اکابرین کو رول ماڈل بناکر پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کی شناخت ہے یہی ہمارے لئے سب سے بڑی اساس ہے۔اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔نوجوانوں کا کردار اس میں سب سے اہم ہے نوجوانوں کو لیڈر شپ کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ہمارے نوجوان شعور اور علم رکھتے ہیں وہ پاکستان کو فلاحی بنانے کا تصور اور عزم رکھتے ہیں۔اس سے قبل جشن آزادی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سیہو ا،بعدازاں ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی ٹھیک دس بجیشیخ الجامعہ پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے پر چم کشائی کی رسم اداکی۔تقریب میں میزبانی کے فرائض رجسٹرار پروفیسر ایم کلیم رضا خان نے انجام دیئے ۔جبکہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی ،پرووائس چانسلر ڈاکٹر ناصر الدین خان اور تدریسی وغیرتدریسی عملے نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.