14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38
جان شیر خان علیل،طبی معائنہ کے بعد معالج مطمئن
جنگ نیوز -
کراچی… جان شیر خان دو ڈھائی مہینے مسلسل سخت ٹریننگ اور صحیح طریقے سے خوراک نہ لینے کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوگئے تھے، انہیں الشفاء میں مختلف ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا اب بہتر ہیں اور جشن آزادی اسکواش میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے سابق انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑی اور جان شیر کے بڑے بھائی محب اللہ نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے جان شیر کو کوئی بڑی بیماری نہیں ہے، گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے مسلسل اسکواش ٹریننگ اور ڈائیٹنگ کی وجہ سے وہ سستی اور کمزوری کا شکار ہوگئے تھے، ہم نے الشفاء میں ان کا مکمل چیک اپ کرایا، نیرو سرجن، نفسیاتی اور دیگر ڈاکٹرز کو دکھایا، ان کے ایم آر ائی اور مختلف ایکسریز کرائے سب نے انہیں فٹ قرار دیا ہے اور کہا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔ محب اللہ نے مزید بتایا کہ اتوار کو پشاور میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی انڈر 13 اور انڈر 15 نمائشی میچ کے دوران جان شیر خان مہمان خصوصی تھے انہوں نے میڈیا سے بات کی اور سب لوگوں نے انہیں دیکھا ہے۔