تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38

پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے، عامر اطلس

جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے، بہتر ہوگا کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے، پابندی کے خاتمے کے بعد انٹرنیشنل سرکٹ میں واپسی کے بعد ملائشین اوپن کے فائنل میں پہنچا، کوشش ہوگی کہ اپنی رینکنگ پہلے ٹاپ ٹین اور پھر نمبر ون تک لیکر جاؤں، پشاور سے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ٹاپ پاکستانی اسٹار نے بتایا کہ پی ایس ایف سے پابندی کے خاتمے کے بعد ملائشین اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے فائنل تک پہنچا 1999 ء کے بعد پہلا کھلاڑیوں ہوں جو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچا۔ جرمنی کے شہرپیڈر بون میں 21 سے 27 اگست تک ہونیوالی مینسز اسکواش چیمپئن شپ میں مجھ سمیت چار رکنی ٹیم جس میں یاسر بٹ، ناصر اقبال اور وقار محبوب شامل ہیں شرکت کرے گی جبکہ عرفان اصغر کوچ اور منیجر کی حیثیت سے ہمارے ساتھ جائیں گے۔ عامر اطلس نے بتایا کہ کوشش ہوگی کہ جونیئرز کھلاڑیوں کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ گزشتہ چیمپئن شپ میں ہماری پوزیشن پانچویں تھی۔ ہماری ٹیم بارہویں سیڈ کی حیثیت سے شرکت کررہی ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری کو ٹیم کے ساتھ کوچ اور منیجر کی حیثیت سے بھیجنے کے بارے میں کئے گئے سوال پر عامر نے بتایا کہ یہ فیصلہ پی ایس ایف نے کرنا ہوتا ہے وہ جسے چاہیں منیجر یا کوچ بنائیں۔ انٹرنیشنل سرکٹ میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے رینکنگ 32 تک پہنچ گئی تھی۔ اس وقت 23 ہوگئی ہے کوشش ہوگی کہ پہلے ٹاپ ٹین اور پھر نمبر ون پوزیشن حاصل کروں۔ پابندی خوش کن ثابت ہوئی ہے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، پی ایس ایف کو بھی احساس ہوا ہے کہ میری غیرموجودگی میں کتنے میڈلز مس کئے ہیں۔ پشاور میں پی ایس ایف کمپلکس میں بھرپور ٹریننگ لے رہا ہوں اور کوشش ہوگی کہ مستقبل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کو میڈلز دلواؤں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.