14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:38
ٹینس کے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپس بھی لگائے جائیں گے، کلیم امام
جنگ نیوز -
کراچی … پاکستا ن ٹینس فیڈ ریشن رواں سا ل کے دوران یو بی ایل کپ، گلگت بلتستا ن ٹر افی، زیڈ ٹی بی ایل ٹو ر نا منٹ اور پی ٹی ایف کو نسل ممبر ان ٹورنامنٹ کا انعقاد کرائے گی جس میں کو نسل کے چودہ ممبر ان اپنی ٹیم مقا بلے میں داخل کر ا سکیں گے۔ پی ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق فیڈ ریشن پا کستا ن میں ٹینس کے فر وغ کے لیے کو شاں ہے اور کھلاڑیوں کی تر بیت کے کیمپس کا انعقا د کروانے کے سا تھ سا تھ غیر ملکی کوچز کو بھی بلوا رہی ہے۔ سید کلیم امام کے پی ٹی ایف کی صدارت سنبھالنے کے بعد ٹینس کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو مسلح افواج سے الحاق شدہ ٹینس ایسوسی ایشنز نے بھی سر اہا ہے۔ پی ٹی ایف کی نئی با ڈ ی کی تعریف قائمہ کمیٹی بر ائے کھیل اور بین الا قوامی تنظیمو ں نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا ن میں ٹینس کے ٹیلنٹ کو ہنٹ کر نے کے لیے کیمپس بھی لگائے جائیں گے اور انہوں نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ ٹینس کے فروغ کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ پوٹینشل کھلاڑیو ں کو آگے لایا جاسکے اور پاکستا ن کا نام روشن کیا جاسکے ۔تا ہم انہو ں نے کچھ عناصر کے بلاوجہ پروپیگنڈے پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ان عناصر کے ذاتی مفادات کی وجہ سے کھیل کو ماضی میں بھی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سید کلیم امام کی صدارت میں پی ٹی ایف کو ایک متحرک باڈی بنا نے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ٹینس پا کستا ن کا ایک مقبو ل کھیل ہوگا ۔ دریں اثناء اسد محمود نے یوم آزادی سائیکل ریس جیت لی۔ پنجاب سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام لاہور سے قصور تک ہونے والی سائیکل ریس میں اسد محمد نے پچاس کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 20 منٹ میں طے کرکے پہلی، شاہد عمران نے دوسری، ایم اشفاق نے تیسری، ایم رفیق نے چوتھی، سجاد نے پانچویں ا ور ایم شفیق نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔