14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:50
آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو8وکٹ سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
ہم بن ٹوٹا…آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو باآسانی آٹھ وکٹ سے ہرا دیا،رکی پونٹنگ نے 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہمبن ٹوٹا میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔لیکن پوری ٹیم آخری اوور میں 208رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،سنگاکارا نے سب سے زیادہ 52رنز بنائے میتھوز 35اور کالاسیکرا 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے،آسٹریلیا کی جانب سے بولنجر نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،جواب میں اسٹریلیا نے مایوس کن آغاز کے باوجود ہدف دو وکٹ پر حاصل کر لیا،دس کے اسکور پر ہیڈن کے آوٴٹ ہونے کے بعد واٹسن نے 47،رکی پونٹنگ نے 90اور کپتان کلارک نے 58رنز بنا کر ہدف دو وکٹ پر حاصل کر لیا،پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔