تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:50

زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں بنگلا دیش کو7 وکٹ سے ہرادیا

جنگ نیوز -


ہرارے…زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں بنگلا دیش کو سات وکٹ سے شکست دیدی،مین آف دی میچ ویٹوری نے پانچ وکٹ حاصل کیں،زمبابوے کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹاس زمبابوے کے قائد نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بنگلا دیش کے بیٹسمین ان کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 188رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ،ناصر حسین نے 63رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی،ویٹوری نے صرف 20رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،جواب میں سباندا اور سابق کپتان ٹائیبو کی نصف سنچری کی بدولت زمبابوے نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کر لیا،سباندا 67اور ٹائبو نے 61رنز بنائے،سات وکٹ کی فتح کے ساتھ زمبابوے نے پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.