تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

آل پاکستان مسلم لیگ ڈیلس نے پرویز مشرف کی سالگرہ منائی

جنگ نیوز -


ڈیلس، ٹیکساس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... آل پاکستان مسلم لیگ ڈیلس چیپٹرکی جانب سے سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی سالگرہ کا اہتمام یہاں فن ایشیا ہال میں منعقد کیاگیا، جس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی۔ سالگرہ کی اس تقریب میں پاکستانی فلم اسٹار جوڑے سعود اور جویریا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل کوآرڈینیٹر APML ڈیلس جاوید صدیقی نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ پاکستان میں تیسری بڑی سیاسی قوت کے ساتھ ابھری ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ ملک کی بڑی سیاسی پارٹی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سالگرہ کے اس عظیم موقع پر ہم اپنے قائد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک جاوید صدیقی، ڈاکٹر تسنیم آغا، ندیم اختر، معظم علی، محمدعلی صدیقی سمیت دیگر رہنمائں نے کاٹا، سالگرہ کی تقریب سے قبل ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.