15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39
لاہور:کتے کوکھانا نہ ڈالنے پر14سالہ ملازم قتل
جنگ نیوز -
لاہور:کتے کوکھانا نہ ڈالنے پر14سالہ ملازم قتل
لاہور…لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک خاتون نے کتے کے آگے کھانا نہ ڈالنے پر 14 سالہ ملازم کو مبینہ طور پروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی،پولیس نے مقتول کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی14سالہ تقی عثمان ایک پوش علاقے میں سعدیہ نامی خاتون کے گھر ملازم تھا۔سعدیہ، تقی عثمان کو کتے کو کھانا ڈالنے کا حکم دے کرگھر سے چلی گئی، واپسی پر اسے کتا بھوکا محسوس ہوا تو اس نے کمرے میں بند کرکے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے تقی عثمان کی موت واقع ہو گئی، ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش برآمد کرکے اس کے باپ عطا محمدکو بلا لیا۔اوراس کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔