15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39
کراچی: فیڈرل بی ایریا سے دو ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
کراچی: فیڈرل بی ایریا سے دو ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
کراچی…کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس کے قریب سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملی ہیں جن کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کے قتل کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز اورنگی ٹاوٴن 13 نمبر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کامران اور ایک نامعلوم شخص کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آصف نور نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ نیو کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قمر عالم نامی شخص کو ہلاک کردیا، ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق مقتول ان کا لائن مین تھا۔ اسی ہی علاقے میں ایک اور فائرنگ کے واقعہ میں یوسف نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ کورنگی ڈیڑھ نمبر میں فیاض نامی شخص کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ بوالحسن اصفہانی روڈاور ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔