15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39
برطانیہ: سینٹ ہلیرمیں ایک ہی خاندان کے چھ افرادکاقتل
جنگ نیوز -
برطانیہ: سینٹ ہلیرمیں ایک ہی خاندان کے چھ افرادکاقتل
لندن… برطانیہ کے جزیرے جرسی میں ایک ہی خاندان کے6 افرادکو قتل کردیاگیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعہ جرسی کے شہرسینٹ ہیلیر میں پیش آیا۔ تمام افرادکو چاقومارکرقتل کیا گیا،مقتولین میں تین بچے ایک مرداوردو خواتین شامل ہیں۔پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے کراسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔