15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39
اردن کے شاہ عبداللہ نے آئین میں اصلاحات کی حمایت کردی
جنگ نیوز -
عمان ... اردن کے شاہ عبداللہ نے آئینی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے اپنے کچھ اختیارات پارلے منٹ کومنتقل کرنے پررضامندی ظاہرکردی۔سرکاری ٹی وی پرنشرہونے والے ایک خطاب میں شاہ عبداللہ نے آئین میں تجویزکردہ سفارشات کی حمایت کی۔ان کاکہنا تھا کہ آئین میں اصلاحات کے ذریعے لوگوں کو حکومت کی تشکیل اورقانون سازی کے عمل میں شریک کیاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، یونینز یا یوتھ موومنٹ کو فعال کیاجائے گا اور وہ اپنے کچھ اختیارات پارلے منٹ کومنتقل کرنے پرتیارہیں۔