15 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:50
ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز بند
جنگ نیوز -
لاہور…ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کوڈھائی روز کے لئے گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان ریجنز میں سی این جی سیکٹر کی گیس ڈھائی روز بعدبدھ کی شام چھ بجے بحال ہو گی۔ گیس بندش کے باعث لوگ گاڑیاں پیڑول پر چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشا اور ٹیکسی والے من مانے کرائے طلب کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تمام سیکٹرزکے لئے مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کرے تاکہ شکایت کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ تین روز کی گیس کی بندش مہنگائی کے ہاتھوں پسے غریب عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے جس کو فورا ختم کیا جائے سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے اس شعبے کی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔