تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:39

مغربی و ایشیائی حصص بازاروں میں کاروبار میں تیزی کا رجحان

جنگ نیوز -
ہانگ کانگ …جنگ نیوز… مغربی و ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو کاروبار میں تیزی رہی۔ ٹوکیو اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز انڈیکس 0.46 فیصد بلند رہا۔ سڈنی میں 1.09 فیصد، شنگھائی میں 0.36 اور ہانگ کانگ میں شیئرزانڈیکس میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا۔ یورپ اور وال سٹریٹ (امریکہ) میں اسٹاک مارکیٹس بھی گرین سگنل لئے رہیں۔ وال سٹریٹ میں ڈو جونز انڈسٹریل ایویج 0.34فیصد، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.03 فیصد اور ناسدک کمپوزیٹ کے شیئرز0.15 فیصد بلند رہے۔ یورپ کے لندن ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 1.08 فیصد، پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 1.14 فیصد اور فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس انڈیکس 0.11 فیصد اضافہ کا حامل رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.