23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:39
جاپانی وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخر میں مستعفی ہونے کا عندیہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز… جاپان کے وزیر اعظم ناوٴتو کان نے رواں ماہ کے آخر میں مستعفی ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے وزراء کو کابینہ کی ممکنہ تحلیل سے آگاہ کیا۔ جاپانی وزیراعظم کی مقبولیت میں حالیہ دنوں کے دوران خاصی کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم کے اس بیان سے ان کے سابقہ بیانات کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس بیان کے بعد اب ملک میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ جاپان کی حکمران ڈیموکریٹ پارٹی 29 اگست کو نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب عمل میں لائے گی۔