23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50
نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارتی رکنیت کی حمایت کرینگے، روس
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… روس نے نیوکلیر سپلائرز گروپ میں رکنیت حاصل کرنے کے حوالے سے بھارت کی مدد کا اعادہ کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے روس میں بھارت کے سفیر اجے ملہوترا سے ملاقات میں کہی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔