تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:29

سندھ میں فوج نہ بلانیکاحکومتی فیصلہ افسوسناک ہے، اے این پی

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں فوج طلب نہ کرنے کاحکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کراچی کے عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلاہیں ،ان کے مسائل جذبات یاوقتی فارمولے آزما کر حل نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آباد قومیتوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔اے این پی سندھ کے ترجمان نے بتایاکہ عوامی نیشنل پارٹی سوات طرز پر کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.