23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:40
پیپلز پارٹی کا کراچی میں فوج نہ بلانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں ہوا جس میں کراچی کی صورتحال سمیت پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کراچی میں فوج کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات کو بڑھایا جائے گا اور مفاہمتی عمل کو بر قرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں امین فہیم، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، رحمان ملک، نذر محمد گوندل سمیت دیگر رہ نماء شریک تھے۔ کور کمیٹی اجلاس میں کراچی میں امن قائم کرنے کے مختلف آپشنز زیرغورآئے اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز بھی سامنے آئیں ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات کو بڑھایا جائے گا اور مفاحمتی عمل کو بر قرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔