تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:40

نئے اداکارائیں سائز زیرو کے بجائے اسٹائل پر توجہ دیں، ہیمامالنی

جنگ نیوز -


ممبئی …فلمی دنیا کے نئے ٹرینڈ سائززیرو کیخلاف آواز اٹھانیوالی اداکاراوٴں میں ہے نیااضافہ سدا بہار ہیما مالنی کا۔ماضی کی ڈریم گرل کا کہنا کہ اپنے فلمی کیریئر کے دوران وزن گھٹانے کو انہوں نے کبھی بھی اپنے ذہن پر سورا نہیں کیااور ہمیشہ اپنے انداز میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ہیما اپنی بیٹیوں سمیت سبھی نوجوان خواتین کو سائز زیرو حاصل کرنے کی کوششیں کرنے کے بجائے متوازن غذا ، ڈانس پریکٹس اور ورزش کے ذریعے وزن گھٹانے کا مشورہ دیتی ہیں۔سائز زیرو کو حاصل کرنے جیسے ٹرینڈز کے پیچھے بھاگتی ،آج کے دور کی ترہندی ہیروئنز کے بارے میں ہیما جی یہ بھی کہتی ہیں کہ میک اپ، بالوں اور کپڑوں پر اتنی محنت کے باوجود بالی ووڈ زیادہ تر اداکارائیں دیکھنے میں ایک جیسی نظر آتی ہیں۔بالی وڈ کی سدا بہار اداکارہ ہیما مالنی کے مطا بق سائز زیرو جیسا کوئی بھی ٹرینڈ بغیر سوچے سمجھے فالو کرنے کے بجائے ،آج کی ایکٹریس کو ضرورت ہے اپنے منفرد اور اوریجنل اسٹائل کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.