تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:45

کراچی: آپریشن کیلئے رینجرز کی بھاری نفر ی لیاری پہنچ گئی

جنگ نیوز -


کراچی ... لیاری کے کچھ علاقوں میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور لیاری کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عیدو لین،سنگو لین،افشانی محلہ اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور مخصوص علاقوں میں رینجرز کسی بھی وقت کارروائی کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کارروائی شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ کارروائی شروع ہونے کے بعد رحمان ملک میڈیا کو لیاری میں بریفنگ دیں گے۔ پولیس افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ وزیرداخلہ کی لیاری آمد کے انتظامات کیے جائیں۔ لیاری کے مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی ہیجبکہ لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگجاری ہے اور مسلح افراد سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق پولیس لی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے اورپولیس موبائلیں ایم اے جناح روڈ پر چلی گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.