24 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:20
بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ مذاکرات
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کی وزارت خارجہ میں پاک چین وزراء خارجہ کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کا آغاز بیجنگ میں ہوگیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخارجہ حناربانی کھرجبکہ چین کے وفد کی سربراہی وزیر خارجہ ینگ جے چی کررہے ہیں ۔ ااس سے قبل وزیرخارجہ حناربانی کھر کی چینی ہم منصب یانگ چی چی سے ملاقات کی جس میں پاک چین وزراء خارجہ نے معاشی و دفاعی تعاون سمیت متعدد دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حناربانی کھر دورہ بیجنگ میں چین کے تھنک ٹینکس، کارپوریٹ سیکٹر کی شخصیات سے بھی ملیں گی۔۔ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کی آج چین کے وزیر اعظم ون جیاباو سے ملاقات بھی متوقع ہے۔