24 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:20
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں آج صبح سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور اور گردو نواح میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ عمارتیں اور درخت دھل کر نکھر گئے۔ بارش نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کے حسن میں اضافہ کر دیا۔ بعض نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بچے اسکول جبکہ شہری اپنے کاموں پر دیر سے پہنچے۔ واسا ملازمین برساتی پانی کی نکاسی میں آج پہلے سے زیادہ متحرک نظر آئے۔