24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:23
امید ہے کھلاڑی ویسٹ انڈیز ٹور پر اچھی پرفارمنس دینگے،ثناء میر
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ثنا میر کی قیادت میں 4 ون ڈے اورچار ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے آج رات کراچی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ کھلاڑی ٹور پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کی قیادت میں 14 رکنی اسکواڈ آج ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگا۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ کیریبین کا دورہ آسان نہیں ہوگا لیکن انہیں امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ٹیم میں اس بار دو تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔