24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:30
لیبیا میں باغی چینی سرمایہ کاری کے باہمی فوائد کوپیش نظر رکھیں، چین
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین نے لیبیا کے باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تیل کی ملکی صنعت میں کی گئی چین کی بھاری سرمایہ کاری کے باہمی فوائد کوپیش نظر رکھیں۔ ینی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے میڈیاکو بتایا کہ ان کا ملک معمر قذافی کی حکومت کے بظاہر انہدام کے بعد لیبیا کے ساتھ ہر شعبے میں معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔چین نے گزشتہ برسوں کے دوران لیبیا کے آئل سیکٹر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ رواں برس کے آغاز پر معمر قذافی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہونے پر چین کو لیبیا کی تیل کی تنصیبات پر کام کرنے والے اپنے 35 ہزار سے زائد شہریوں کو ملک سے نکالنا پڑا تھا۔قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے لیبیائی باغیوں کے زیر انتظام تیل کمپنی کے ترجمان نے کہا باغیوں کو ان ممالک کے ساتھ کچھ سیاسی مسائل پیش آسکتے ہیں جنہوں نے قذافی کے خلاف بغاوت کی حمایت نہیں کی تھی۔ ترجمان نے اس ضمن میں بطور خاص چین روس اور برازیل کا تذکرہ کیا تھا۔