24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
انٹرنیٹ کی مشہو ر ترین بلّی پر اب کتا ب بھی منظر ِ عام آ گئی
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی…یو ٹیو ب پر اپنی شر ارتی ویڈیو ز سے شہرت حاصل کر نے والی جا پا نی بلّی Maru پر اب کتا ب بھی منظر عام آ گئی ہے ۔ بارہ پا ؤ نڈ وزنی اس موٹی تازی بلّی Maru کی دلچسپ ویڈیو ز انٹرنیٹ کی د نیامیں بے حد مقبو ل ہیں جنہیں دنیا بھر میں دس کر وڑ سے زائد افراد دیکھ کر اس کے فین بن چکے ہیں۔ ویڈیوز کے بعد اب اس شر ارتی بلی کی تصاویر پر مبنی کتا بI am Maru ما رکیٹ میں آ گئی ہے جس کی قیمت دس ڈالر ہے۔مارو کی خوبصو رت تصاویر سے سجی یہ کتا ب آن لائن بھی دستیا ب ہے جسے اس کے فین با آ سا نی خرید سکتے ہیں ۔