تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

لمبے قد کے افراد کو کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔طبی تحقیق

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے قد کے افراد کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق امریکی طبی ماہرین نے 1996ء سے 2001ء کے دوران 1.3 ملین درمیانی عمر کی خواتین کا طبی معائنہ کیا ہے جن میں چھاتی کا کینسر پایا گیا ہے۔ ان خواتین کو قد کے حساب سے چھ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ۔تحقیق کے مطابق قد میں ہر چار انچ بڑھنے کے بعد کینسر کے مرض میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ چھوٹے قد کے مرد وخواتین کی نسبت بڑے قد کے افراد کو کینسر کی بیماری لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے یورپی، شمالی امریکا ، ایشیاء اور آسٹریلیا میں بھی کینسر کے مریضوں کا معائنہ کیا ہے وہاں بھی قدر اور کینسر کے مرض میں یکساں تعلق دیکھنے میں آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.