24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
کترینہ کیف ’میں کر شنا ہوں‘میں پہلی مر تبہ ایکشن میں نظر آئیں گی
جنگ نیوز -
ممبی…این جی ٹی…کترینہ کیف نے بالی ووڈ کی فلموں میں رومانوی کر دارتوبے شمار اداکیے ہیں مگر جلد ہی کترینہ ایک اینی میٹڈ فلم "میں کر شنا ہوں "میں پہلی مرتبہ ایکشن کر تی نظر آئیں گی۔ بچوں کیلئے تیار کی جانے والی اس اینی میٹڈ فلم میں کترینہ ایک مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہو ں گی جو فلم کے مرکزی کر دار بچے کرشنا کو ایکشن کر کے غنڈوں سے بچاتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں کترینہ کے علاوہ ریتک روشن بھی مہمان اداکارہ کی حیثیت سے جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس فلم میں مختلف اینی میٹڈ کر داروں کے ساتھ جو ہی چاولہ بھی ایک اہم کر دار ادا کر رہی ہیں۔