24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19
پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر روز کا معمول بن چکی ہے۔ جبکہ انجن نہ ہونے سے عوام اور کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 12 گھنٹے لیٹ ہے۔ جس کی آمد آج صبح 5 بج کر 45 منٹ کے بجائے شام 5 بج کر 45 منٹ پر متوقع ہے۔ خیبر میل 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جو صبح پونے سات کے بجائے سہ پہر تین بجے تک پہنچنے گی۔ عوام ا یکسپریس ایک گھنٹہ جبکہ کوئٹہ ایکسپریس 7 گھنٹ لیٹ ہے۔ دوسری جانب انجن نہ ہونے سے صبح کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ا ور کوئٹہ ایکسپریس پشاور سے روانہ نہیں ہوسکیں۔ مسافروں کو شٹل ٹرین کے ذریعہ راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔