تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

لاہور:دوبھائیوں کے قتل میں ملوث9ملزموں کی ضمانتیں مسترد

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث نو ملزموں کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔عدالت کے روبرو نو ملزمان امین، اقبال، سرفراز، جمشید، اکرم، حسن رضا، اصغر، راشد مہر اور اویس نے بعد از گرفتاری ضمانتوں کے لئے رجوع کیا تھا۔ استغاثہ کے وکیل رانا بختیار احمد نے ضمانتوں کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے گھناوٴنے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ دو نہتے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے قتل کرنے والے ضمانت کے مستحق نہیں۔ تفتیشی افسر کے علاوہ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرائل کورٹ نے چار ہفتوں میں اس کیس پر فیصلہ سنانا ہے اس لئے ملزموں کی ضمانتیں منظور نہ کی جائیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.