24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:30
روسی کمپنی کے خلاء میں ہوٹل کے منصوبے کی تفصیلات اور وڈیوزجاری
جنگ نیوز -
ماسکو…ایک نجی روسی کمپنی نے خلاء میں پہلا ہوٹل تیار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔زمین سے350کلومیٹر اونچائی پر یہ خلائی ہوٹل جسےCommercial Space Stationکا نام دیا گیا ہے2016تک مکمل ہوجائیگا۔اس خلائی ہوٹل میں چار کمرے تیار کیے جارہے ہیں جہاں 7مہمانوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔خلاء تک سیاحوں کو پہنچانے کے لیے اسپیس شٹل کا استعمال کیا جائیگا جبکہ اس ہوٹل میں پانچ دن قیام کرنے کی قیمت1لاکھ60ہزار ڈالر تک ہوگی۔واضح رہے کہ زمین سے خلاء اور پھر ہوٹل میں رہائش کا کل تخمینہ8لاکھ ڈالرکے قریب ہوگا۔