25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5
لاہور :ڈیفنس میں ایک وکیل کے گھر میں چوری کی واردات
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں چوروں نے نقب لگا کر ایک وکیل کے گھر سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارات،پرائز بانڈز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ایڈووکیٹ شکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک عزیز کے گھر افطاری پر گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے چور گھر کا عقبی دروازہ توڑکر گھر میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود تقریبا 30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،پرائز بانڈز،لیب ٹاپ کمپیوٹر اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ایڈووکیٹ شکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک عزیز کے گھر افطاری پر گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے چور گھر کا عقبی دروازہ توڑکر گھر میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود تقریبا 30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،پرائز بانڈز،لیب ٹاپ کمپیوٹر اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔