تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5

اسرائیلی فضائی حملے،مزید 3 فلسطینی جاں بحق

جنگ نیوز -


مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیل نے تازہ فضائی حملوں میں مزید تین فلسطینی ہلاک کردیئے ،جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،فلسطینی میڈیکل زرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک بار غزہ کی پٹی کو نشانہ بنایا ہے،جہاں تازہ فضائی حملوں میں تین فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،اس طرح چوبیس گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی باشندوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے اس سرنگ کو نشانہ بنایا جو رفاہ کے علاقے میں تھی،اور اسمگلرزیہاں سے اشیائے خوردونوش اسمگل کرتے تھے،اس حملے میں چار فلسطینی زخمی اور تین لاپتہ ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.