25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
کراچی:چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن ، 10 افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق محمود آباد چنیسر گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لیا جن میں سے چار کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن کے خلاف علاقے کی خواتین نے احتجاج بھی کیا۔ ادھر قائد آباد کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔