تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

بھارت :اناہزارے کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز

جنگ نیوز -


نئی دہلی ... بھارت میں اناہزارے کی بھوک ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی ہے، جسے ختم کرنے کے لئے حکومت نے کوششیں تیز کردی ہیں،اس سلسلے میں مذاکرات کا پہلا راوٴنڈ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا،کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے انا ہزارے کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک تحریری یقین دہانی نہیں کراتی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی،اروند کجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت عدلیہ کو بھی احتساب بل میں شامل کرنے پر تیار ہوگئی ہے،ادھر بھارتی وزراپرناب مکھرجی اور سلمان خورشید نے اناہزارے کی ٹیم سے اہم ملاقات بھی کی ہے،جس کے بعد ان وزرا نے احتساب بل پر غور کیا،حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے۔بہت جلد کوئی مثبت نتیجہ سامنے آجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.