25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:54
بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے،شہباز شریف
جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں شہریوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے، مجرموں کو پکڑنے کی ذمہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن کے لئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مسلم لیگ ن کے وکلاء رہنما فہیم ریاض اور سلیم بھٹی اور زاہد رفیق بٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مسلم لیگ ن کے وکلاء رہنما فہیم ریاض صدیقی ایڈوکیٹ اور سلیم بھٹی ایڈوکیٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے حالات پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے کراچی میں معصوم شہریوں کو قتل عام بند ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کراچی میں بیگناہ شہریوں کے قتل عام پر سوگوار ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ شہر میں امن کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کا قیام اور مجرموں پر گرفت ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وکلاء رہنماوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون اور بچوں کی تعلیم میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔مسلم لیگ ن کے رہ نما زاہد رفیق بٹ مرحوم کے صآحبزادے کیپٹن نسیم بٹ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ زاہد رفیق بٹ مسلم لیگ کا اثاثہ تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملاقا ت میں ، رانا ثناٰاللہ ، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جنرل ریٹائرڈ عبدالقادار بلوچ اور سردار یعقوب ناصر، سینٹرپرویز رشید، سلیم ضیاء اوردیگر شریک تھے۔