25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:54
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں3.8 فیصد کمی
جنگ نیوز -
کراچی…گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 اعشاریہ 8 فی صد کی کمی دیکھی گئی جو فروری 2010 سے اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ لندن صرافہ بازار میں گزشتہ روز سونے کی قیمت 17 سو 61 ڈالر 28 سینٹس فی اونس دیکھی گئی جو کے منگل کے روز 19 سو13 ڈالر 50 سینٹس فی اونس تھی۔ جب کہ امریکی مارکیٹس گزشتہ روزسونا 17 سو 59 ڈالر 32 سینٹس فی اونس کی سطح پر ٹرید ہوتے دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا میں جاری قرض بحران کے باجود ملکی معیشت کی بہتر اعداد وشمار کے باعث سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ عا لمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث حصص بازاروں میں تیزی بھی دیکھی گئی۔