25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19
لاہور سے اغواء ہونیوالا امریکی شہری کی خوشاب سے بازیابی کی اطلاع
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن سے اغوا ہونے والا امریکی شہری وارن وائین کو خوشاب سے برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغوی وارن کو پولیس نے ایک آپریشن کے بعد گھر سے برآمد کیا۔ وارن کو تیرہ اگست کے روز لاہور سے آٹھ نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے چند افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام اور حساس ادارے امریکی شہری کی بازیابی کی تصدیق نہیں کر رہے۔