25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19
اٹھارہ بچوں کے امریکی ما ں با پ مزید دو بچوں کے خو اہشمند
جنگ نیوز -
ٹینسی…این جی ٹی…مو جو دہ دور میں جہاں اکثر جو ڑے کم بچے خو شحال گھرانے پر یقین رکھنے ہیں وہیں ایک امریکی جو ڑا ٹھار ہ بچو ں کے بعد بھی مزید دو بچوں کا خواہشمند ہے ۔امریک ریا ست Tennesse کے رہائشی Gil اور Kelly کل اٹھا رہ بچوں کی والدین ہیں جن کی سب سے بڑے بچے کی عمر با ئیس اور سب سے چھو ٹا صرف گیا رہ ما ہ کا ہے ۔ چو الیس (44) سالہ کیلی کا کہنا ہے کہ اسے ما ں بننے کا عمل بے حداچھا لگتا ہے اور وہ مزید دو لڑکوں کی خو اہشمند ہے جس سے ان کے لڑکے اور لڑ کیوں کی تعداد دس، دس ہو جا ئے گی ۔ Gil اور Kelly کے چا رہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے ہو ئے گھر میں ٹیلی ویژن ،انٹرنیٹ مو جو د نہیں اور فارغ وقت میں پو را خا ندن ایک ساتھ مو سیقی سے لطف و اندو ز ہو تا ہے۔