تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19

این آئی سی ایل،سپریم کورٹ کے ہر حکم کی خلاف ورزی کی گئی،ظفر قریشی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کے تفتیشی آفیسر ظفرقریشی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایاہے کہ اس مقدمہ میں سپریم کورٹ کے تمام تر احکامات کی ہر طرح سے خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں خرم دستگیر کی زیر صدارت ہوا ، اس کو بریفنگ میں ظفرقریشی نے بتایا کہ وہ اس کیس کی تفتیش کے دوران 3 بار معطل ہوئے اور 4 بار انکا تبادلہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ این آئی سی ایل کے ملزموں کے پاس بہت بااثر وکلاء ہیں ، اس کیس میں لاہور اراضی اسکینڈل میں 1 ارب 76 کروڑ روپے وصول کرلئے گئے ہیں جبکہ 42 کروڑ باقی ہیں، اس کیس میں مونس الہٰیسے 32 کروڑ لینا ہیں، سیکریٹری تجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ این آئی سی ایل کے نئے چیئرمین کے لئے سمری گزشتہ ہفتے وزیراعظم کو بھیجی جاچکی ہے، کمیٹی نے ادارے کے بورڈ کی تشکیل جلد کرنے کے ساتھ تفتیشی ٹیم کی مالی ضروریات پورا کرنے کی ہدایت کی، قائمہ کمیٹی نے نیٹو اور ایساف کنٹینرز کی پاکستان سے سپلائی روٹ کا معاملہ بھی قائمہ کمیٹی دفاع کو بھیج دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.