تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

2013 ء تک بجٹ خسارہ ڈرامائی حد تک کم ہوجائیگا،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ2013 ء تک ملک کا بجٹ خسارہ ڈرامائی حد تک کم ہوجائے گا۔ امریکا کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق اگر سرکاری منصوبے کے تحت اخراجات میں کمی لائی گئی اور ٹیکس بریک (رعایتوں) کو عارضی طور پر ختم کیا گیا تو2013ء تک وہ بجٹ خسارے میں ڈرامائی حد تک کمی کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کا تجارتی خسارہ 2013ء تک 1.284 کھرب سے کم کرکے جی ڈی پی کے 510 ارب ڈالر تک لایا جائے گا جبکہ سرکاری و عوامی اخراجات میں 2.4 کھرب تک کٹوتیاں کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ مالیاتی تجزیاتی ادارے اسٹینڈرز اینڈ پورز نے 5اگست کو امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ تاریخ میں پہلی بار ٹرپل اے سے کم کرکے ڈبل اے پلس کردی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.